ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوم دیو نے پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

سوم دیو نے پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

Mon, 02 Jan 2017 12:23:44    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چوٹوں سے پریشان ہندو ستان کے اسٹار سنگل کھلاڑی سوم دیو دیوورمن نے آج پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ۔سوم دیو نے اپنے ٹوئٹر صفحہ پر لکھا، 2017کا آغاز نئے طریقے سے پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے کررہاہوں،سبھی کا اتنے سالوں تک میری حمایت کرنے اور اتنا پیار دینے کے لیے شکریہ!اس 31سالہ کھلاڑی کاکیریئر2012میں کندھے میں بار بار واپسی کرنے والی چوٹ سے رک گیا ،حالانکہ واپسی کرنے کے لیے وہ چوٹ سے باہر نکل گئے تھے لیکن گزشتہ کچھ وقت سے بغیر کسی خاص وجہ کے ٹینس سے دور رہے۔ایسی بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ اب کوچنگ کی ذمہ داری لے سکتے ہیں۔سوم دیو نے جب 2008میں ٹینس میں ڈبیو کیا تھا، اس کے بعد سے وہ ہندوستان کے اسٹار سنگل کھلاڑی تھے۔ہندوستان کی ڈیوس کپ ٹیم کے باقاعدہ رکن سوم دیو 14مقابلوں میں کھیل چکے ہیں اور2010میں ہندوستان کو عالمی گروپ میں پہنچانے میں انہوں نے اہم کردار نبھایا تھا۔سوم دیو 2 ای ٹی پی ٹور(2009چنئی اوپن میں بطور وائلڈ کارڈ اور 2011میں جنوبی افریقی اوپن) کے فائنل میں پہنچے تھے،وہ چین کے گوانگ جھو میں ہوئے 2010ایشیائی کھیلوں کے سنگلز اور ڈبلز مین طلائی تمغہ فاتح رہے ہیں۔2008میں این سی اے اے مرد ٹینس چمپئن شپ میں بنایا گیا ان کا جیت،ہار کا 44-1ریکارڈ ابھی تک برقرار ہے۔انہیں 2011میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے کھیل ایوارڈ ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔


Share: